ETV Bharat / international

نیپال میں وسط مدتی انتخابات اپریل اور مئی میں ہوں گے - سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل

گذشتہ برس دسمبر میں وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا، جس کے بعد اب وسط مدتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

nepal will hold mid term elections in april and may
نیپال میں وسط مدتی انتخابات اپریل اور مئی میں ہوں گے
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:18 PM IST

نیپال میں دو مراحل میں اپریل اور مئی میں وسط مدتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپال کے 40 اضلاع میں 30 اپریل کو بقیہ 37 اضلاع میں 10 مئی کو وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔

کابینہ نے ایک ریلیز میں آج یہ اطلاع دی۔ وسط مدتی انتخابات کرائے جانے کا فیصلہ وزرا کونسل کی ایک میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

nepal will hold mid term elections in april and may
وزیر اعظم کے پی شرما اولی

ہمالین ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، کابینہ نے پہلے مرحلے میں پروونس-2، گنڈکی، لومبنی اور کارنل صوبوں کے 40 اضلاع میں 30 اپریل کو انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پروونس-1، بامتی اور سودور مغرب صوبوں 37 اضلاع میں 10 مئی کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا اور ایران کے درمیان میزائل پروگرام پر تعاون دوبارہ شروع: اقوام متحدہ

گذشتہ برس دسمبر میں وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کو منظوری دی تھی جس کے بعد وسط مدتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کے بعد نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) بھی دو گروہوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ ایک گروہ کی قیادت خود وزیر اعظم اولی اور دوسرے کی سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل اور مادھو کمار نیپال کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.