ETV Bharat / international

ندی میں بس گرنے سے پانچ افراد کی موت - مسافروں سے بھری ایک بس

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں جمعہ کو مسافروں سے بھری ایک بس پھسل کر ترسولا ندی میں جا گری جس سے پانچ افراد کی موت جبکہ 16 دیگر زخمی ہو گئے۔

nepal bus accident
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 2:06 AM IST

مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔

ہمالئن ٹائمس کے مطابق یہ حادثہ شہر سے 50 کلومیٹر دور پرتھوی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ یہ قومی شاہراہ کاٹھمنڈو کو جنوبی سرے سے جوڑتا ہے۔

دھادنگ ضلع کے چیف آفیسر بھاگی رتھ پانڈے نے کہا کہ پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ 16 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے میں بہت سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

کشتی کے ذریعہ بچاؤ عملہ اور پولیس کے غوطہ خور حادثے کے پانچ گھنٹے بعد موقع پر پہنچے ۔ بچاؤ عملہ نے کرین کی مدد سے بس کو پانی سے باہر نکالا۔

مسٹر پانڈے نے کہا کہ 'ہم پولیس کے غوطہ خوروں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام کررہے ہیں۔ بس کاٹھمنڈو سے مالے گاوں کی طرف جارہی تھی'۔

Intro:Body:

bxcvbvc

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.