ETV Bharat / international

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے: شیخ رشید - سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے۔

nawaz sharif's passport will be canceled on feb 16 says pakistan interior minister sheikh rashid ahmed
نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے: شیخ رشید
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 6:15 PM IST

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ موجودہ معیاد پوری ہونے پر ڈیڑھ ماہ بعد 16 فروری کو منسوخ کر دیا جائے گا جب کہ اس کی تجدید نا کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

nawaz sharif's passport will be canceled on feb 16 says pakistan interior minister sheikh rashid ahmed
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید

تین بار کے سابق وزیر اعظم، جنھیں بدعنوانی کے دو مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی، کو رواں ماہ کے شروع میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو متعدد انتباہات کے باوجود پیش ہونے میں ناکام ہونے پر مجرم قرار دے دیا تھا۔

پاکستان حکومت نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کر دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر 70 سالہ نواز شریف گذشتہ برس نومبر سے لندن میں مقیم ہیں جب لاہور ہائی کورٹ نے علاج کے لیے چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ وہ پاکستان سے چلے گئے لیکن ابھی تک واپس لوٹ کر نہیں آئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے'۔

تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کا اس وقت برطانیہ کے ساتھ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اکتوبر میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے شریف کی جلاوطنی پر بات چیت کریں گے۔

شریف نے سنہ 2017 میں پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب سپریم کورٹ نے انہیں عوامی عہدے پر فائز کرنے سے نااہل قرار دیا تھا اور فیصلہ دیا تھا کہ پاناما پیپرز اسکینڈل معاملے پر نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، ایک ہلاک، دو زخمی

وہیں دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کی حمایت ہی نواز شریف کا پاسپورٹ ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.