ETV Bharat / international

نواز شریف کی طبیعت بگڑی،دوبارہ ہسپتال داخل - نواز شریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پیر کو دیر رات ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

نواز شریف کی طبیعت بگڑی،دوبارہ ہسپتال داخل
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 12:27 PM IST

نیب لاہور کی ٹیم سابق وزیر اعظم کو لے کر سروسز ہسپتال پہنچی جہاں وی آئی پی روم میں انہیں منتقل کرنے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔
نواز شریف کی ہسپتال آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔نیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’’نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، ادویات کی وجہ سے ان کے خون کے خلیات میں کمی آئی تھی، سروسز ہسپتال میں ان کا مکمل چیک اپ ہوگا تاہم فی الحال ڈینگو ٹسٹ منفی آیا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’نواز شریف کے خون کے خلیات میں اضافہ کیا جائے گا‘‘۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو فوری ہسپتال داخل نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کی گئی، اس کے باوجود نواز شریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے‘‘۔

Intro:Body:

Tuesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.