ETV Bharat / international

اسرائیل میں ملک گیر سطح پر لاک ڈاون کا اۤغاز

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے خبردار کیا کہ اسپتالوں کو بھرنے سے بچانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 6:41 PM IST

اسرائیل میں کورونا وائرس کی لہر کے بعد یہاں ملک گیر سطح پر لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک کی حکومت عوامی مظاہروں اور مخالفت سے دوچار ہے۔

ویڈیو

تین ہفتے کے اس لاک ڈاون کا اۤغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران بیشتر تجارتی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماعات اور نقل و حمل کو محدود کر دیا گیا ہے۔

رواں ماہ کی 27 اور 28 تاریخ کو یہودیوں کے اعلی تہوار یوم کِپُر پر بھی اس کا اثر پڑے گا، کیوںکہ اس موقع پر لوگ بڑی تعداد میں یکجا ہو کر عبادت کرتے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فی الحال اسرائیل میں 46،000 سے زائد کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ ان میں سے 577 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس لاک ڈاون کے مطابق تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے اور لوگوں کو اپنے گھروں کے ایک کلومیٹر کے احاطے کے اندر ہی رہنا ہو گا۔ البتہ ضروری اشیا کی خریداری کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.