جاپان کے نئے وزیراعظم فومیو کیشیدا اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی، فومیو کشیدا کے جاپان کے لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی گفتگو تھی۔
جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر فومیو کشیدا کے ساتھ بات کرنے کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فوومیو کشیدا کے جاپان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں بھارت جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور انڈو پیسیفک خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گذشتہ ہفتہ فومیو کیشیدا کو اپنا نیا لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ سابق وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے ستمبر کے اوائل میں ہی ایل ڈی پی کے سربراہ کے طور پر جاری نہ رہنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا مطلب حکومت کے سربراہ کے طور پر ان کا استعفی بھی تھا۔
فومیو کیشیدا 14 اکتوبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ایوان زیریں کا انتخاب 31 اکتوبر کو ہوگا۔