ETV Bharat / international

میانمار، روس اور چین سے کورونا ویکسین خریدے گا - میانمار میں کورونا وائرس کے معاملات

سینئر آرمی جنرل من آنگ ہولنگ نے کہا کہ میانمار 7 ملین خوراکیں خریدنے کا خواہاں ہے۔

Myanmar will buy coronavirus vaccine from Russia and China

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 6:05 PM IST

میانمار میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر جنتا (ملٹری ٹیم) کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس سے اسپوتنک کووڈ 19 ویکسین کی 7 ملین خوراک خریدنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔

سینئر آرمی جنرل من آنگ ہولنگ نے روس کی آر آئی اے نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں 20 لاکھ خوراک خریدنے کے منصوبے تھے، لیکن میانمار اب 7 ملین خوراکیں خریدنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی فائٹر کے ساتھ تصادم میں میانمار فورسز کے 30 اہلکار ہلاک

جنرل ہولنگ نے کہا کہ ہم نے روس سے مزید ویکسین خریدنے کے لئے بات کی ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اسپوتنک وی ہوگی یا سنگل شاٹ اسپوتنک لائٹ ویکسین۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کچھ ویکسین بھیجی ہیں اور ہم ان کو استعمال بھی کرچکے ہیں۔ ہم چین کے ساتھ بھی بات چیت جاری رکھیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.