ETV Bharat / international

مشرق میانمار میں ہوائی حملوں میں اضافہ - new air attacks in east myanmar

مشرقی میانمار میں ہوائی حملوں میں چھ شہری ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

Myanmar
Myanmar
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 12:59 PM IST

مشرقی میانمار میں فوج نے منگل کے روز مزید فضائی حملے شروع کیے۔ اس سے قبل ہونے والے حملوں کے بعد اقلیتی نسل کیرن کے ہزاروں لوگ تھائی لینڈ بھاگنے پر مجبور ہوئے تھے۔

اس دوران مشرقی علاقے میں فوج کے تختہ پلٹ کے دو ماہ بعد تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے فضائی حملوں سے خوفزدہ میانمار کے باشندے اپنی مرضی سے گھر لوٹ گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے انکار کیا کہ تھائی سکیورٹی فورسز نے انہیں جبراً تھائی لینڈ سے واپس میانمار کی جانب بھیج دیا تھا۔

اس دوران مشرقی میانمار کی صورتحال مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

کیرن اقلیت کی نمائندگی کرنے والی مرکزی سیاسی جماعت، کیرن نیشنل یونین نے کہا کہ فضائی حملے میانمار کی فوج کی طرف سے فائر بندی کے معاہدے کو توڑنے کا تازہ ترین معاملہ ہے اور اب اس کا جواب دینا پڑے گا۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب میانمار کے شہروں میں فروری میں تختہ پلٹ کے خلاف مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں۔

واضح ہو کہ میانمار میں سکیورٹی فورسز نے منتخب سویلین حکومت کو بے دخل کر دیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں جمہوریت کی طرف ایک دہائی کی پیشرفت کو ختم کر دیا۔

اس دوران سکیورٹی فورسز نے بغاوت کی مخالفت کرنے کی کوشش کرنے والے سیکڑوں شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

منگل کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ضروری امریکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو میانمار چھوڑنے کا حکم جاری کیا اور کہا ہے کہ میانمار میں فوج کے ظلم کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

اس سے قبل امریکہ نے ایک تجارتی معاہدہ معطل کردیا تھا اور جنٹا رہنماؤں پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی ہولڈنگ کمپنیوں کے ساتھ کاروبار پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

منگل کے روز مشرقی میانمار میں ہوائی حملوں میں چھ شہری ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

خطے میں طبی امداد فراہم کرنے والے فری برما رینجرز کے ایک رکن ڈیو ایبینک نے ہلاکتوں سے متعلق ایسی ہی معلومات فراہم کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.