ETV Bharat / international

القاعدہ، طالبان جیسی جہادی تنظیمیں پاکستانی فوج کی پیداوار: ایم کیو ایم - Pakistan

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طاقتور فوج اور اس کی خفیہ ایجنسیاں نام نہاد جمہوری حکومت کے پردے میں دنیا میں سب سے زیادہ ظلم کرتی ہیں۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:11 PM IST

پاکستان میں متحدہ قومی مومنٹ یعنی ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے امریکی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے صوبوں میں تکلیف اور اذیت کا سامنا کر رہے اقلیت طبقے کے لوگوں کی تکلیف ختم کرنے کے لیے دی جانے والی شہری اور فوجی امداد کو بند کر دے۔

الطاف حسین نے ایک خط لکھ کر امریکی حکومت کو بتایا کہ پاکستانی فوج نے ملک کے مذکورہ صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے اور فوج کا جابرانہ رویہ اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد امریکہ میں جاری پرتشدد مظاہروں کے بارے میں لکھا کہ امریکہ انتظامیہ اپنی سطح پر حالات کو بہتر کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے 50 سے زائد شہروں میں غیر متوقع طور پر احتجاج ہو رہے ہیں اور وہاں مشکلات سے دوچار ہر ایک کی تکلیف سے ہر آزاد اور جمہوری ملک کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، لیکن بد قسمتی سے ماضی اور حال میں فیصلہ کن امریکی انتظامیہ مستقل طور پر پاکستانی لوگوں کے مشکلات کو سمجھنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ القائدہ، طالبان، لشکر طیبہ، جیش محمد اور سینکڑوں جہادی تنظیموں کو پاکستانی فوج نے پیدا کیا ہے، جہاں ہزاروں مذہبی تصورات ہیں اور دہشت گرد تربیت حاصل کر کے حکمت عملی کے تحت پاکستانی خفیہ تنظیم 'آئی ایس آئی' کی مدد کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.