ETV Bharat / international

عراق: رمضان المبارک کے پُر نور مناظر - عراق میں مسجد کھول دی گئی

کردستان کی علاقائی حکومت کے نئے قواعد و ضوابط کے تحت رمضان میں افطاری سے قبل محض 30 منٹ کے لئے نمازیوں کے لیے مساجد کے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

sdf
dsf
author img

By

Published : May 18, 2020, 11:59 AM IST

ہر برس کے برعکس عراق کے شمالی کرد علاقے میں یہ مسجد اپنے روزہ رکھنے والے نمازیوں کے لئے رمضان کا کھانا کم تیار کر رہی ہے۔

ویڈیو

عام اوقات میں مسلمان مساجد میں نماز پڑھنے اور روزہ افطار کے لئے حاضری دیتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے وبائی امراض کے درمیان نمازیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

نماز میں شرکت کرنے والوں کو ایک دوسرے کے درمیان کم سے کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا پڑتا ہے۔ اس مسجد میں اس طریقے پر عمل کرنے کے لیے دو نمازیوں کے درمیان چھوٹی میزیں رکھ دی گئی ہیں۔

عبد السلام حمزہ نامی ایک نمازی نے بتایا کہ اللہ کا فضل ہے کہ بہت دن پہلے مساجد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ اب مساجد کے دروازے کھلے ہیں اور کچھ نئی ہدایات کے ساتھ نمازی آکر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

عراق میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مارچ کے اوائل سے ہی اجتماعی دعاوں اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کردستان کی علاقائی حکومت کے نئے قواعد و ضوابط کے تحت رمضان میں افطاری سے قبل محض 30 منٹ کے لئے نمازیوں کے لیے مساجد کے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نماز ختم ہونے کے بعد مسجد کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔ عراق کے کرد علاقے میں کورونا وائرس کے 397 کیسز اور پانچ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.