جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے دنیا بھر میں 7.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، جبکہ اس وبا سے 16.84 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں 7،62،38،296 سے زیادہ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 84 ہزار 816 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا میں مہلک ترین کووڈ 19سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ ہے. جہاں اب تک 1.76 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ تین لاکھ 16 ہزار 144 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز میں نمایاں کمی
کووڈ 19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا کا دوسرا ملک بھارت ہے جہاں کوورونا متاثرین کی تعداد کی ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 95.80 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں ایکٹیوکیسز کم ہوکر 3.05 لاکھ ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1،45،477 ہوگئی ہے۔
برازیل میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72.13 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.86 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27.92 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، 49،170 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں 25.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 60،534 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 20.04 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور جان لیوا وبا ’کووڈ19 ‘سے 17،815 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں 20.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 67،177 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 19.38 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 68،447 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اسپین میں اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 17.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 48،926 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ ۔19 سے 15.37 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 41،763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کولمبیا میں اب تک 14.96 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 40،268 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں 14.94 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 25،899 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے میکسیکو میں اب تک 13.13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 117،876 لاکھ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
پولینڈ میں جان لیوا کورونا وائرس کے 11.94 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں اور 25،254 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 11.52 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 53،448 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
لاطینی امریکی ملک پیرو میں اب تک 9.89 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 36،858 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں 9.82 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 17،072 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 9.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 24،539 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیدرلینڈ میں 6.87 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثراور 10،546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 6.57 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 19،659 ہوچکی ہے۔ بیلجیئم میں 6.23 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 18،545 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جمہوریہ چیک میں اب تک کورونا وائرس سے 6.18 لاکھ افراد متاثر اور 10،271 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 5.83 لاکھ سے زائد اور مرنے والوں کی تعداد 12،680 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں چلی میں کووڈ 19 کے 5.83 لاکھ سے زیادہ کیسز ہیں اور 16،101 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کنیڈا نے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں 5.05 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وباسے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 14،171 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 7،242 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائن میں اب تک تقریبا 4.58 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 8،911 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک پڑوسی ملک پاکستان میں تقریبا 4.54 لاکھ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مراکش میں اب تک 4.15 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر اور 6،909 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تقریباً 4.03 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،602 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل میں اس وبا سے 3.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،074 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں 3.60 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6112 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘سے سے ایکواڈور میں 13،948 افراد، بولیویا میں 9035، مصر میں 7069، چین میں 4763 اور گوئٹے مالا میں 4624 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔