ETV Bharat / international

Afghan president addresses Nation: مزید تشدد کی اجازت نہ دینے کا عزم - اشرف غنی

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور متعدد شہروں پر ان کے قبضے کے دعوؤں کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افواج کی تنظیم نو ان کی اولین ترجیح ہے۔

افغان صدر اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 4:05 PM IST

Updated : Aug 15, 2021, 8:49 AM IST

افغان صدر اشرف غنی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'ہم نے اندرون و بیرون ملک وسیع مشاورت شروع کر دی ہے اور نتائج جلد عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'ملک عدم استحکام سے دوچار ہے اور میری کوشش ہوگی کہ ملک کو مزید عدم استحکام، تشدد اور لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اشرف غنی نے مزید کہا کہ 'میں اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ افغان شہریوں پر جنگ مسلط کی جائے جس سے ان کی جانیں تلف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ '20 سال میں جو کچھ حاصل ہوا اسے گنوا دیا جائے، لوگوں کے املاک کو نقصان پہنچایا جائے اور مزید عدم استحکام بڑھے، میں اس کی اجازت نہیں دوں گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

افغان صدر کے استعفیٰ کی افواہوں کے برعکس انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں ایسی کوئی بات نہیں کی لیکن اس پیغام کے دوران ان کے چہرے پر تناؤ دیکھا جاسکتا تھا۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 8:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.