ETV Bharat / international

Crabs on Christmas Island: کرسمس جزیرے پر لاکھوں کیکڑوں کا انوکھا سفر - آسٹریلیا میں لاکھوں کیکڑوں کا سفر

آسٹریلیا کے کرسمس جزیرے (Christmas Island) پر ان دنوں ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سال میں ایک مرتبہ لاکھوں کی تعداد میں کیکڑے جنگلات چھوڑ کر سمندر میں جاتے ہیں جس کی وجہ سے جزیرے پر صرف سرخ رنگ کے جانور رینگتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ ہمارے سیارے پر سب سے زیادہ ناقابل یقین قدرتی عمل میں سے ایک ہے۔

millions of crabs on Christmas Island in australia
کرسمس جزیرے پر لاکھوں کیکڑوں کا انوکھا سفر
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 8:03 PM IST

آسٹریلیا کے کرسمس جزیرے (Christmas Island) پر ان دنوں ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں کیکڑے جنگلات چھوڑ کر سمندر میں چلے جاتے ہیں۔ اس دوران پورا علاقہ سرخ کیکڑوں سے بھر جاتا ہے۔

کرسمس جزیرے پر لاکھوں کیکڑوں کا انوکھا سفر

زمین پر صرف سرخ رنگ کے جانور رینگتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ ہمارے سیارے پر سب سے زیادہ ناقابل یقین قدرتی عمل میں سے ایک ہے، کیونکہ کروڑوں سرخ مخلوق سمندر میں اپنا سفر شروع کرتے ہیں اور اپنی نسلیں جنگلات میں بھاتے ہیں۔

کروڑوں سرخ کیکڑوں نے کرسمس جزیرے (Crabs on Christmas Island) پر رینگنا شروع کر دیا ہے، جو ساحل کی طرف اپنی سالانہ ہجرت کو نشان زد کر رہے ہیں۔ ہجرت اس وقت شروع ہوتی ہے جب کرسمس جزیرے پر برسات کے موسم کی پہلی بارش ہوتی ہے۔

کرسمس آئی لینڈ نیشنل پارک کے ملازمین ہر سال کئی مہینوں تک روڈ بلاکس اور متعدد نشانیاں لگانے کی تیاری میں صرف کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کیکڑے خصوصی طور پر بنائے گئے پلوں و راستوں کے ذریعے آسانی سے سمندر میں جاسکیں۔

پارکس آسٹریلیا کے مطابق ہجرت کی رفتار چاند کے مرحلے پر منحصر ہے۔کیکڑے اپنے جنگلی گھر سے بڑی تعداد میں سمندر میں جاتے ہیں۔

پارکس آسٹریلیا کو توقع ہے کہ یہ کیکڑے مہینے کے آخر میں پیدا ہوں گے۔ ہر مادہ کیکڑا سمندر میں 100,000 تک انڈے دے سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ نئے کیکڑے ایک ماہ کے بعد ساحل پر واپس آئیں گے اور پھر جنگل میں واپس چلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.