ETV Bharat / international

Philippines Plane Crash: فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک - فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک

فلپائن میں لینڈ کرتے وقت ایک فوجی طیارہ سی - 130 گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 92 افراد سوار تھے جس میں سے 40 افراد کو بچایا لیا گیا ہے لیکن 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Philippines Plane Crash: فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ، 85 افراد سوار تھے

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 12:18 PM IST

Updated : Jul 4, 2021, 2:05 PM IST

فلپائن میں ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اے ایف پی نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی فلپائن میں لینڈنگ کے دوران ایک فوجی طیارہ سی -130 گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے میں 95 افراد سوار تھے۔ جلتے ہوئے طیارے سے 40 افراد کو بچایا لیا گیا ہے۔ لیکن اس حادثے میں 17 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

military plane crashes in philippines, killed 17
فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک

فوجی سربراہ سیریلیٹو سوبیجانا نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔

چیف آف اسٹاف جنرل سریلیٹو سوبیجان نے یہ اطلاع دی۔ یہ طیارہ صوبہ سولو کے پہاڑی قصبہ پاٹی کول کے ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ سوبیجنا نے بتایا کہ طیارہ جنوبی شہر کاگایان ڈی اوورو شہر سے فوجی دستے لے کر جارہا تھا۔ مسلم اکثریتی صوبے سولو میں حکومتی فورسز کئی دہائیوں سے ابو سیاف عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

سوبیجانا نے نامہ نگاروں سے کہا، یہ افسوسناک خبرہے ۔ ہوائی جہاز رن وے پر نہیں اترا۔ پائلٹ نے اسے دوبارہ قابو کرنے کی کوشش کی ، لیکن وہ ایسا نہ کرسکا اور طیارہ گر کر تباہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار کم از کم 40 افراد کو اسپتال لے جایا گیا اور فوجی دستے باقی افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rafale jet sale to India: فرانسیسی جج بھارت کو رافیل جیٹ فروخت کرنے کی تحقیقات کریں گے: رپورٹ

Last Updated : Jul 4, 2021, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.