منیلا: فلپائن کے بسیلن صوبے میں بدھ کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے سے کم ازکم چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
فوج کے مغربی منڈا ناؤ کمانڈ کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل الاریک ڈیلوس سینٹوس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن فضائیہ تلاشی اور بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔ فوج نے حالانکہ اس حادثے پر ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔
بسیلن صوبے سے رکن پارلیمنٹ مجیب ہتمان نے اس حادثے کے سلسلے میں کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹر دوپہر قریب ایک بجے صوبے کے ساحلی لانٹاون شہر میں اوپری منگس علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔
اس کے علاوہ حکام نے کہا کہ خراب موسم حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ حادثے سے پہلے کافی تیز ہوائیں چلی تھیں اور اس کے بعد شدید بارش بھی ہوئی تھی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار چار لوگوں کی لاشیں جائے وقوع سے برآمد کر لی گئی ہیں۔