ETV Bharat / international

لزبوس جزیرہ پر مہاجرین کھلے آسمان کے نیچے - Migrants on Lesbos

لزبوس جزیرہ پر مہاجر کیمپ میں رہنے والی خواتین اور معصوم بچوں سمیت ہر طرح کے لوگ رات کی ٹھنڈ اور دن کی دھوپ میں یوں ہی بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں اور ان کی خبر لینے والا کوئی نہیں ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:53 PM IST

گذشتہ دنوں کثیر آبادی والے یونان کے لزبوس جزیرہ پر واقع موریہ کیمپ میں زبردست آگ لگنے سے یہاں کے پناہ گزیں کیمپ بدر ہو کر رہ گئے ہیں۔

ویڈیو

گذشتہ 9 ستمبر کو آتشزدگی ہوئی تھی اور آج تیسرے روز بھی مہاجرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

ان میں سے کچھ لوگ خود کو محفوظ کرنے کے لیے عارضی سایہ فراہم کر اپنی مدد آپ کر رہے ہیں۔ لوگ ایسے موقع پر اقوام متحدہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک مہاجر نے بتایا کہ وہ گذشتہ 3 دنوں سے بھوکے پیاسے کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہیں اور اس دوران ان کے ساتھ بچے اور بیمار خواتین ہیں۔

واضح رہے کہ امدادی تنظیموں نے طویل عرصے سے کیمپ میں موجود خراب حالات کے بارے میں متنبہ کیا تھا، جس کی گنجائش صرف 2،750 افراد کی ہے، لیکن اس میں 12،500 سے زیادہ رہائش پزیر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.