ETV Bharat / international

مریم نواز کے انٹرویو کے نشر پر روک

پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا انٹرویو نشر ہونے کے چند منٹ بعد ہی روک دیا گیا ہے ۔

interview مریم نواز کے انٹریو کے نشر کرنے پر پابندی
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Jul 12, 2019, 10:38 AM IST

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف 'ہم نیوز' نامی چینل پر صحافی ندیم ملک کو انٹرویو دی رہیں تھیں۔

مریم نواز کے انٹرویو کو چند منٹ چلانے کے بعد ہی آف ایئر کردیا گیا ، جبکہ صحافی ندیم ملک نے بھی انٹرویو نشر ہونے سے زبردستی روکے جانے کی تصدیق کی ہے ۔
ندیم ملک نے ٹوئٹر پر مریم نواز کا انٹرویو آف ایئر ہونے کی بات کی اور لکھا کہ 'میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مریم نواز کا انٹرویو لائیو شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی رکوادیا گیا۔'

انٹرویو کو روکے جانے کے بعد 'ہم نیوز' نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'ہم نیوز صحافت کی خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں، لیکن ساتھ ہمیں ملک کے قانون اور آئین کے تحفظ کا بھی خیال رکھنا ہے۔'

مریم نواز کا انٹرویو صحافی ندیم ملک کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر بھی موجود ہے۔

اس سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حکم پر پاکستان کی تین نیوز چینلز پر مریم نواز کے خطاب کو براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی ایک تاریخ کو جیو نیوز پر سابق صدر آصف زرداری کا انٹرویو بھی نشر ہونے کے چند منٹ بعد ہی روک دیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 12, 2019, 10:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.