ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: مسجد میں دھماکہ، 13 نمازی ہلاک - بیت الصلاۃ مسجد

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں ايک مسجد ميں دھماکے کے بعد ہوئی آتشزدگی کے نتيجے ميں گیارہ نمازی کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

بنگلہ دیش کی ایک مسجد میں دھماکے میں 13 نمازی ہلاک

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 5:47 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 6:53 PM IST

یہ واقعہ ڈھاکہ سے قریب 25 کلو میٹر جنوب میں واقع نارائن گنج علاقے کی بیت الصلاۃ مسجد میں جمعے کی شب پیش آیا، ابتدائی تفتيش سے پتا چلا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر گيس رسنے کی وجہ سے ہوا، معاملے کی تفتيش جاری ہے۔

بنگلہ دیش کی ایک مسجد میں دھماکے میں 13 نمازی ہلاک

حکام کے مطابق مسجد کے قریب گیس پائپ لائن رسنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے، جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں، حکام نے بتایا کہ گیس پائپ لائن میں لیکج ہونے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔

درجنوں زخمیوں کو کو ڈھاکہ کے سرکاری خصوصی برن اور پلاسٹک سرجری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں جو بری طرح سے جھلس گئے ہیں۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.