ملائیشیا میں اس بار اب تک ڈینگو کے سبب 154 لوگوں کی موت نیز ایک لاکھ 90 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے۔
مقامی میڈیا نے وزیر صحت ڈی احمد کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبر تک ایک لاکھ 8 ہزار 800 لوگ ڈینگو سے متاثر ہوئے جبکہ سال 2018 میں یہ تعداد تقریباً 61 ہزار 200 تھی۔
وزیر صحت کے مطابق اس برس اب تک ڈینگوں سے 154 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ برس 104 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت بگڑی،دوبارہ ہسپتال داخل
انہوں یہ بھی کہا کہ ملک میں فی الحال ڈینگو بخار کے لئے ٹیکہ دستیاب نہیں ہے۔