ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے جمعہ کے روز نقل مکانی کی پابندیوں میں آسانی کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار کی ایک بڑی اکثریت دوبارہ کھل سکتی ہے۔
چار مئی سے زیادہ تر معاشی شعبے اور کاروباری سرگرمیاں صحت کی سخت ہدایات کے ساتھ دوبارہ کھلیں گی۔
سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ریستوران کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، لیکن ہوٹل مالکان کو ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ اسکول اور یونیور سیٹیوں کو فی الحال بند رکھا جائے گا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم کے مطابق سینما گھروں اور باروں جیسے تفریحی مقامات بند رہیں گے اور گروپ کھیلوں یا جس میں جسمانی رابطہ ہو جیسے فٹ بال وغیرہ پر پابندی ہوگی۔