ETV Bharat / international

Malala Yousafzai Meets Blinken: ملالہ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا - افغانستان میں خواتین کی تعلیم

ملالہ یوسف زئی نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات Malala Yousafzai meets Blinken کی اور افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے حمایت کی وکالت کی۔

Malala Yousafzai meets US Secretary of State
ملالہ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 8:41 PM IST

انسانی حقوق کی کارکن اور نوبل امن انعام یافتہ پاکستان کی ملالہ یوسفزئی Malala Yousafzai نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم Women's education in Afghanistan کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات Malala Yousafzai meets Blinken کی اور افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے حمایت کی وکالت کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی نہیں ہے اور انہیں سیکھنا منع ہے۔

ملالہ نے بلنکن کو ایک 15 سالہ افغان لڑکی کا خط دیا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کیا گیا ہے۔ سوتودا نامی اس لڑکی نے اپنے خط میں لکھا ’’یہ سبھی افغان لڑکیوں کا پیغام ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا دیکھنا چاہتے ہیں جہاں تمام لڑکیوں کو محفوظ اور معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ جب تک یہاں لڑکیوں کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، ان کا مستقبل تاریک ہی رہے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کو سلامتی کونسل یقینی بنائے: ملالہ

خط میں لکھا گیا ہے کہ خواتین کی تعلیم امن و سلامتی کے لیے ایک طاقتور ہتھیار ہے اور اگر لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم نہ ملی تو افغانستان کو بھی نقصان پہنچے گا۔

ملالہ نے کہا’’امریکہ اقوام متحدہ کے ساتھ فوری کارروائی کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ افغانستان میں لڑکیوں کو جلد از جلد سکول جانے کی اجازت دی جائے‘‘۔

انٹونی بلنکن نے ملالہ یوسف زئی Antony Blinken On Malala Yousafzai کو دنیا بھر کی لڑکیوں اور خواتین کے لیے ایک تحریک قرار دیا اور ان کے کاموں کی ستائش کی۔

courtesy tweeter
بشکریہ انٹونی بلنکن ٹویٹ

امریکی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ آج ملالہ سے ملاقات، ہوئی جس کی کہانی اور آواز نے ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کو اپنی طاقت اور مقصد میں دلیری سے کھڑے ہونے کی ترغیب دی ہے۔ ہم نے لڑکیوں کی تعلیم کے کردار اور کس طرح خواتین اور لڑکیوں میں سرمایہ کاری ایک روشن مستقبل کی تخلیق پر تبادلہ خیال کیا۔ آپ کا شکریہ، ملالہ، آپ جو کچھ کرتی ہیں اس کے لیے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکنڈری اسکول صرف لڑکوں کے لیے کھولے گئے ہیں اور جس میں مردوں کو ہی پڑھانے کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.