ETV Bharat / international

سری لنکا: پارلیمانی انتخابات میں راج پکشے کی پارٹی کی شاندار جیت

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔

mahinda rajapaksa
راج پکشے
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Aug 7, 2020, 7:51 PM IST

ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے 145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔

انتخابی نتائج میں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔ یو این پی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔

نتائج کے مطابق ایس ایل پی پی نے 59.09 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ایس جے بی کو 23.90 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

راجپکشے اتوار کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، جبکہ آئندہ ہفتے نئی ​​کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ملک کے آئین کے تحت کابینہ میں 30 وزراء کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بیروت دھماکے میں اب تک 149 افراد ہلاک

راجپکشے نے ٹوئیٹ کرکے ووٹروں کو اس جیت کے لیے مبارکباد دی ہے اور صدر جمہوریہ گوٹابیا راجپکشے پر اور خود پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Last Updated : Aug 7, 2020, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.