اس کی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس (کووِڈ19) وبا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر مملکت برائے انتظامیہ فرہاد حسین نے اس بات کی اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عید الفطر اپنے اپنے علاقوں میں منانے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عید سے پہلے اور بعد میں سات دنوں کے لیے سفر پر سخت پابندی عائد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عید سے چار دن قبل اور عید کے دو دن بعد تک مسافروں پر پابندی عائد رہے گی۔
انہوں نے کہا،’ہر کسی کو عید وہیں منانا چاہیے جہاں وہ رہتے ہیں‘۔