ETV Bharat / international

بنگلہ دیش کے سات اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ - Lockdown imposed in seven districts of Bangladesh

مانیک گنج، منشی گنج، نارائن گنج، غازی پور، راجا باڑی، مداری پور اور گوپال گنج اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

Lockdown imposed
Lockdown imposed
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 4:08 PM IST

بنگلہ دیش کے سات اضلاع میں 30 جون تک کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ان سات دنوں میں لاک ڈاؤن منگل کی صبح 8 بجے سے شروع ہوا اور 30 ​​جون کو دوپہر 12 بجے تک نافذ رہے گا۔

بنگلہ دیش کے مانیک گنج، منشی گنج، نارائن گنج، غازی پور، راجا باڑی، مداری پور اور گوپال گنج اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکہ کو کورونا کے خطرے سے بچانے کے لئے ان اضلاع میں عام لوگوں کی نقل و حرکت پر 30 جون تک مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ بازار اور شاپنگ مالس بند رہیں گے اور سرکاری نجی دفاتر ہنگامی سرکاری دفاتر کے علاوہ بند رہیں گے۔

دارالحکومت ڈھاکہ سے آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔ ڈھاکہ سے دوسرے اضلاع جانے والی بسوں کے آپریشن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان اضلاع میں ٹرین خدمات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.