ETV Bharat / international

لیبیا: ملک بھر میں کورونا کے سبب ایمرجنسی کا اعلان - کورونا وائرس

وزیر اعظم نے ایک ٹی وی چینل پر کہا کہ اگر چہ ملک میں ایک بھی کورونا وائرس کے معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم حکومت احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

لیبیا: ملک بھر میں کورونا کے سبب ایمرجنسی کا اعلان

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 5:31 PM IST

افریقی ملک لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ نے ایمرجنسی کا فیصلہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا ہے۔

ویڈیو

جی این اے کے وزیر اعظم فیاض سراج کا کہنا ہے کہ 16 مارچ سے لیبیا کے سبھی ہوائی اڈوں اور سرحدوں کو تین ہفتوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

لیبیائی وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تیار کردہ حکمت عملی کے منصوبے کو فعال بنانے کے لیے وہ پابند عہد ہیں۔ اس بحران کا مقابلہ کرنے اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مناسب اقدامات کے تحت ان شاء اللہ 360 ملین ڈالر مختص کیے جائیں گے۔

لیبیا میں 15 دنوں کے لیے سبھی اسکولز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹی وی چینل پر کہا کہ اگر چہ ملک میں ایک بھی کورونا وائرس کے معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم حکومت احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے تقریبا 116 ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ اور دنیا بھر میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعدا ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریبا 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.