ETV Bharat / international

بیروت دھماکے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اب بھی جاری - بیروت دھماکے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش

بیروت کے گورنر کے مطابق بندرگاہ پر موجود ہزاروں ٹن امونیم نائٹریٹ کا دھماکہ، جو بظاہر آتشزدگی کے باعث بنا تھا، لبنان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ تھا۔ اس حادثے کے سبب تقریباً 10 سے 15 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 10:56 PM IST

لبنان کے ایک سینیئر فوجی عہدیدار جنرل جین نوہرا نے بتایا کہ بیروت میں منگل کو بڑے پیمانے پر ہوئے دھماکے کے بعد افسران ابھی بھی 24 گھنٹے، دن رات زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

ویڈیو

جنرل نوہرا نے کہا کہ' اگر وہاں کچھ لوگ زندہ بچے ہیں تو مجھے امید ہے کہ ہم انہیں تلاش کر لیں گے'۔

نوہرا نے مزید کہا کہ جس بندرگاہ میں دھماکا ہوا تھا اس میں لاپتہ سات ملازمین میں سے چار مل گئے ہیں۔

بیروت کے گورنر کے مطابق بندرگاہ پر موجود ہزاروں ٹن امونیم نائٹریٹ کا دھماک، جو بظاہر آتشزدگی کے باعث لگا تھا، لبنان کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ تھا اور اس حادثے سے کے سبب تقریبا 10 سے 15 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اس حادثے نے لاکھوں افراد کو بھی بے گھر کردیا۔ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب لبنان اپنے بدترین معاشی بحران سے گذر رہا ہے۔

دھماکے کے بعد سامنے آنے والی دستاویزات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ برسوں سے حکام کو بار بار متنبہ کیا جاتا رہا ہے کہ بندرگاہ پر 2،750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی موجودگی سے ایک خطرہ لاحق ہے، لیکن کسی نے بھی اسے ہٹانے کے لئے اقدام نہیں کیا۔

دھماکے کے بعد سے ہی عہدیدار ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں اور اس بندرگاہ کے سربراہ، لبنان کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور اس کے پیش رو سمیت 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.