ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کوورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات - عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں ہلاکتوں

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 654 ہوگئی جبکہ 7 لاکھ 31 ہزار 379 سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔

latest worldwide coronavirus updates
دنیا بھر میں کوورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 9:07 AM IST

Updated : Mar 30, 2020, 3:25 PM IST

دنیا کے بیشتر (اب تک 185) ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ- 19) رکنےکا نام نہیں لے رہا ہے اور اس جان لیوا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 33509 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 704000 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

  • بھارت میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1024 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81ہزار 439 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3300 لوگ اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

دنیا بھر میں کوورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات
دنیا بھر میں کوورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور اسپین کے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے اور مرنے والوں کے اعداد و شمار 10ہزار779 تک پہنچ گئی ہے۔

  • اسپین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6528 ہو گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 78ہزار797 ہو گئی ہے۔
  • ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2640 ہو چکی ہے جبکہ 38309 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
  • جنوبی کوریا میں اس وبا سے 152 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 9583 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
  • امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 2191 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
  • چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس وبا کے نصف سے زائد کیسز اب چین کے باہر کے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والی کی تعداد چین سے تقریبادوگنی ہو چکی ہے۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3626، یوروپی خطہ میں 21493، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 139، مغربی ایشیا ئی خطہ میں 2668، امریکی کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 1973 اور افریقی خطہ میں 51 فراد کی موت ہوئی ہے۔

مہلک وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں اور آج بھی کئی کورونا کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

کووِڈ 19 کی وجہ سے د نیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 966 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 21 ہزار افراد اس سے متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 484 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں مزید531 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار 779 ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 97 ہزار 689 افراد متاثر ہیں۔

Last Updated : Mar 30, 2020, 3:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.