دنیا بھر میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد ہر لمحہ بڑھ کر اس کے اعداد و شما ر میں تبدیلی ہو جاتی ہے۔ تا دم تحریر عالم سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 24 لاکھ 7 ہزار 339 ہو چکی ہے۔
ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سے 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اتوار کے روز جاپانی وزارت صحت نے بتایا کہ یہاں ایک روز قبل 568 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جاپان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار 361 ہو گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں بھی اتوار کو محض 8 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ دو ماہ سے مسلسل بڑھتے معاملات میں یہ پہلا ایسا دن ہے جب یہ شمارہ ایک ڈزٹ میں رہ گیا ہے۔
نیویارک میں کورونا سے روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد دو ہفتوں سے زائد کے دوران اپنے سب سے نچلی سطح پر ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو کسی متاثر شخص کے چھینکنے یا کھانسنے کے دوران نکلنے والے انتہائی باریک ذرات کے ذریعہ منتقل ہوتا ہے۔