دنیا بھر میں کووڈ 19 کا قہر جاری ہے۔ عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 22 لاکھ 751 ہو چکی ہے۔ ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں سے 5 لاکھ 71 ہزار 145 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بذات خود لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گتریز نے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کے بیشتر بچوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے تمام لوگوں سے گذارش کی ہے کہ وہ ہر سطح پر اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔
چین، جہاں سے اس وبا کی شروعات ہوئی ہے وہاں بھی وائرس کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 286 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 4 ہزار 785 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اور یمن میں سب سے کم یعنی اب تک یہاں مجموعی طور پر محض 1 ہی معاملہ ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس انتہائی باریک ذرات کے ذریعہ کھانسنے اور چھیکنے کے ساتھ دوسرے افراد میں منتقل ہوتا ہے۔ اور اب تک اس وائرس کی دوا نہیں کی جا سکی ہے۔ اس لیے فی الحال اس وبا سے خود کو بچانا ہی اس کا علاج ہے۔