کورونا متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 62 ہزار 805 تک پہنچ چکی ہے۔
متاثرین میں سے 3 لاکھ 73 ہزار 855 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 28 لاکھ 65 ہزار 271 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 37 ہزار 170 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 195 ہو چکی ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 535 ہو چکی ہے۔ 5 ہزار 394 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 67 ہزار 655 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2 ہزار 286 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال میزورم میں محض ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔