کورونا متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 875 تک پہنچ چکی ہے۔
متاثرین میں سے 3 لاکھ 66 ہزار 894 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 26 لاکھ 59 ہزار 270 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار 530 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 542 ہو چکی ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 799 ہو چکی ہے۔ 4 ہزار 706 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 62 ہزار 228 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2 ہزار 98 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر گجرات ہے جبکہ فی الحال میزورم میں محض ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔