عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تادم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 49 لاکھ 88 ہزار 994 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرین میں سے 3 لاکھ 24 ہزار 958 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 750 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 303 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 37 ہزار 136 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 325 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر گجرات اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے۔ اس کے علاوہ سکم بھارت کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں اب تک ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 583 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 93 ہزار 533 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔