مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کے ڈائرکٹر جنرل کمار راجیش چندرا نے فورس کے 56ویں یوم قیام کے موقع پر آج یہاں سالانہ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں سوالات کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 59 تھرڈ پارٹی‘ یعنی تیسرے ملک کے شہریوں کو نیپال کے راستے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ان میں پاکستان، بنگلہ دیش، چین اور امریکہ کے شہری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر پاکستان کے تھے اور امریکہ کے بھی چار شہری تھے۔ سال 2018 میں گرفتار کئے گئے ’تھرڈ پارٹی‘ شہریوں کی تعداد صرف 28تھی جو اس سال دوگنا 59 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے یہ ہندوستان۔نیپال سرحد سے دونوں ممالک کےشہری بغیر کسی پاسپورٹ اور ویزا کے آمدورفت کرسکتے ہیں لیکن تیسرے ملک کے یعنی ’تھرڈپارٹی‘ شہری جائز دستاویزات کے بغیر اس راستے سے آمدورفت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ دراندازی کے معاملوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہےکہ جموں وکشمیر اور پنجاب کی سرحد پر دراندازی کے خلاف مہم کی وجہ سے پاکستان اور چین کے شہری گزشتہ کچھ عرصے سے نیپال ہوتے ہوئے ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے نیپال کی سرحد پر خصوصی طرح کے لیزر فنسنگ لگانی شروع کی ہے۔ ابتدا میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر یہ اترپردیش کے پیلی بھیت اور بہرائچ سیکٹر میں لگائی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی کی بنیاد پر اسے دیگر شعبوں میں بھی لگایا جائے گا۔