ETV Bharat / international

امیر کویت کی طبیعت ناساز، ولی عہد کو ذمہ داری سونپی - ولی عہد کو عارضی طور پر کچھ ذمہ داریاں

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'کونا' کے مطابق امیرکویت کو گزشتہ روز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

امیرِ کویت نے ولی عہد کو کچھ ذمہ داریاں سونپ دی

author img

By

Published : Jul 19, 2020, 9:08 AM IST

Updated : Jul 19, 2020, 9:20 AM IST

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ولی عہد کو عارضی طور پر کچھ ذمہ داریاں سنبھالنے کا اختیار دیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'کونا' کے مطابق امیرکویت کو گزشتہ روز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں مسلسل جاری

امیری دیوان کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتایا ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد کے مختلف طبی معائنے کیے جائیں گے۔ فی الوقت ان کی صحت بہتر ہے۔

امیرِ کویت نے ولی عہد کو کچھ ذمہ داریاں سونپ دی
امیرِ کویت نے ولی عہد کو کچھ ذمہ داریاں سونپ دی

خیال رہے کہ اس وقت شیخ صباح الاحمد الجابر کی عمر 91 برس ہے اور وہ 2006ء سے تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی ریاست کے امیر ہیں۔اس سے پہلے وہ 50 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی خارجہ پالیسی کے نگران رہے تھے۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت سے فون پر بات کی ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں الشیخ صباح الاحمد کی امریکہ کے دورے کے موقع پر اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔ انھیں امریکا ہی میں ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد کویت لوٹے تھے۔

Last Updated : Jul 19, 2020, 9:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.