کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو طبی معائنے کے لئے ہفتہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی نے امیر کویت کے دفتر کے سربراہ شیخ علی الجراح الصباح کے حوالے سے بتایا کہ فی الحال مسٹر صباح الاحمد کی صحت مستحکم ہے۔
اس کے علاوہ کوئی اور معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ وہ شیخ صباح الاحمد الصباح کے چوتھے صاحبزادے ہیں۔
امیر کویت الصباح 91 سال کے ہیں اور 2006 سے ملک زمام حکومت سنبھالے ہوئے ہیں۔