کویت سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے پابندیوں کا اعلان کیا جس کے مطابق بھارت، ایران، چین، برازیل، کولمبیا، ارمانیہ، بنگلہ دیش، فلپائن، شام، اسپین، سنگاپور، بوسنیا، پاکستان، مصر، لبنان، سری لنکا و دیگر ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کویت میں مذکورہ ممالک کے شہری بڑی تعداد میں مقیم ہیں جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں میکسیکو اور عراق بھی شامل ہیں۔
کویت نے بھارت سمیت 30 سے زائد ممالک کے غیرملکتی مسافرین کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلہ میں تمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’کویت میں ہیلتھ اتھاریٹی کے فیصلہ کی بنیاد پر مذکورہ ممالک کے مسافرین کو ملک میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایک اور اطلاع کے مطابق کویت میں ابھی تک 67448 کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ اس وبا سے 453 اموات ہوئی ہیں۔