جنوبی کوریا کے جونگ آنگ البو اخبار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ نے اگست کے وسط ہفتے میں ٹرمپ کو اس ملاقات کی تجویز پیش کی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ اس سال کم جونگ کے ساتھ ملاقات کریں گے لیکن انہوں نے ملاقات کی جگہ نہیں بتائی تھی۔ شمالی کوریا کی حکومت امریکہ کے ساتھ ستمبر کے آخر میں مذاکرات کرنا چاہتی ہے لیکن ملاقات کے ذکر کے درمیان شمالی کوریا مسلسل میزائل تجربے بھی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان جون 2018 سے لے کر اب تک تین میٹنگیں ہو چکی ہیں۔
کم جونگ نے ٹرمپ سے ملاقات کی تجویز پیش کی - american president donald trump
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دارالحکومت پیونگ یانگ میں ملاقات کرنے کی تجویز دی ہے۔