ETV Bharat / international

کم جونگ اُن نے بہن کو مزید اختیارات دئے - kim yo jong

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق 'کِم نے حال ہی میں بہن کم یو جونگ سمیت سینئر عہدیداروں کے ایک منتخب گروپ کو کئی اختیارات تفویض کردیئے ہیں'۔

kim grants more power to sister as economy worsens
کِم نے بہن کو زیادہ سے زیادہ طاقت دی ہے کیونکہ معیشت خراب ہوتی جارہی ہے
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:32 AM IST

شمالی کوریا کے صدr کِم جونگ اُن نے اپنی بہن کم یو جونگ کو مزید ذمہ داریاں سپرد کی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی پابندیوں اور کورونا وائرس وبا کی وجہ سے شمالی کوریا کو معاشی کسادبازاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تسلیم کیا کہ ملک کی خراب معاشی حالت میں بہتری لانے کے اپنے کئی منصوبے کامیاب نہیں ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ان کی حکمران جماعت نے اگلے پانچ برسوں کے لئے ترقیاتی اہداف طے کیا ہے۔ اس کے لئے جنوری 2021 میں بڑے پیمانے پر اجلاس منعقد کیا جائے گا'۔

شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کورویا (ڈبلیو پی کے) نے کہا کہ 'شمالی کوریا کی معیشت شدید داخلی اور بیرونی حالات کا مقابلہ کررہی ہے'-

کِم نے اپنے پہلے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کا اعلان سنہ 2016 میں آخری ورکرز پارٹی کانگریس کے دوران کیا تھا۔

شمالی کوریا میں بجلی کی فراہمی، زرعی سہولیات اور مینوفیکچرنگ کو بہتر بنانے کے اہداف کے ساتھ یہ منصوبہ 2016 میں طئے کیا گیا۔

سرکاری کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم نے پارٹی کی فیصلہ سازی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں آس پاس کے خطے کی صورتحال کی وجہ سے ہونے والی معاشی کوتاہیوں کا اعتراف کیا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چین کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر کم کرنے کے بعد بہت کچھ اہم معاشی اہداف کو پٹری سے اتار دیا۔

شمالی کوریا کے قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی امور کے انتظام کے تناؤ کے سبب کم نے حال ہی میں ان کی بہن کم یو جونگ سمیت سینئر عہدیداروں کے ایک منتخب گروپ کو اپنے اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔ اب وہ واشنگٹن اور سیئول کی طرف پالیسیوں کو تشکیل دینے میں خاص طور پر شامل ہے'۔

قانون ساز ہا تائو کیونگ نے کہا کہ 'نیشنل انٹلیجنس سروس کے عہدیداروں نے شمالی کوریا کے حکمران طبقے میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھانے میں ایک ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے'۔

بریفنگ میں شریک ایک اور قانون ساز کِم بِنگ کی نے کہا ہے کہ 'شمالی کوریا کے اینٹی وائرس مہم کے تحت لگائے گئے طویل سرحدی کنٹرول کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے تعمیرات اور دیگر سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے'۔

گزشتہ ہفتے کم جونگ ان نے اقتصادی پالیسیوں میں کابینہ کی کارکردگی کے جائزہ کے بعد اپنے وزیر اعظم کو معزول کردیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کووڈ 19 کو روکنے اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصان کی بحالی کے دوہری چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، جس نے حالیہ ہفتوں میں ملک کو شدید بارش سے تباہ کیا۔ اس سے ہزاروں گھر اور 100،000 ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں۔

کم نے اصرار کیا کہ شمالی کوریا اپنی سرحدیں بند رکھے گا اور بیرونی مدد کو مسترد کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.