ETV Bharat / bharat

شمالی کوریا ایٹمی جنگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے کی ایک پالیسی بنا رہا ہے

شمالی کوریا نے جوہری جنگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے کے لئے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ شمالی کوریا کے اعلی رہنما کم جونگ ان کی زیرصدارت ایک فوجی اجلاس میں کوریا کی ورکرز پارٹی (ڈبلیو پی کے) نے یہ پالیسی متعارف کرائی۔

شمالی کوریا ایٹمی جنگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے کی ایک پالیسی بنا رہا ہے
شمالی کوریا ایٹمی جنگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے کی ایک پالیسی بنا رہا ہے
author img

By

Published : May 24, 2020, 9:52 PM IST

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے یہ اطلاع دی۔ ڈبلیو پی کے کی مرکزی کمیٹی کے سنٹرل ملٹری کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں کم جونگ یکم مئی کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ، وہ سنچن شہر میں فاسفیٹک کھاد بنانے والی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر دیکھے گئے تھے۔ دراصل ، ڈبلیو پی کے شمالی کوریا کی بانی اور حکمران پارٹی ہے۔ اس اجلاس میں فوج کے تنظیمی امور پر نمایاں بات چیت کی گئی۔ کم جونگ ان نے فوجی کمانڈ سسٹم میں اصلاحات کے سرکاری حکم (فرمان) پر دستخط بھی کیے۔

شمالی کوریا ایٹمی جنگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے کی ایک پالیسی بنا رہا ہے
شمالی کوریا ایٹمی جنگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے کی ایک پالیسی بنا رہا ہے

کے سی این اے کے مطابق ، اجلاس میں اسٹریٹجک مسلح افواج کو مستحکم کرنے کے علاوہ نئی جوہری پالیسیوں کو پیش کیا گیا۔

شمالی کوریا کے رہنما کے دستخط کیے ہوئے فرمان کے مطابق ، موجودہ حالات کے پیش نظر، جمہوریہ کوریا کی مسلح افواج کو ڈبلیو پی کے کے انقلابی نظریات اور پالیسیوں کے مطابق اپنی صلاحیت بڑھانے کا تاریخی کام انجام دینا ہوگا ،جس سے پارٹی ، انقلاب ، ملک اور اس کے شہریوں کی مدد کے علاوہ سوشلزم کے اصولوں کا بھی تحفظ کیا جاسکے۔

کے سی این اے کے مطابق ، یہ حکم 23 مئی کو جاری کیا گیا تھا ، لیکن یہ فوجی اجلاس کب ہوا اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کم جونگ کی صحت کے سلسلے میں بھی کئی طرح کی افواہیں اڑ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.