ETV Bharat / international

پاکستان: ننکانہ صاحب پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس افسر اسماعیل الرحمن نے بتایا کہ عمران نامی مشتبہ شخص نے ذاتی جھگڑے کو مذہبی مسئلہ قرار دیتے ہوئے نفرت انگیز تقریر کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا۔

ملزم گرفتار
ملزم گرفتار
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 10:34 PM IST

پاکستان کے پنجاب میں پولیس نے ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ مذکورہ شخص ننکانہ صاحب گُردوارے پر حملے میں ملوث تھا، اور سکھوں کے عقیدت مندوں کے درمیان شامل تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر اسماعیل الرحمن نے بتایا کہ عمران نامی مشتبہ شخص نے ذاتی جھگڑے کو مذہبی مسئلہ قرار دیتے ہوئے نفرت انگیز تقریر کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی پوسٹ بھی کی تھی، جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 3 جنوری کو گرو نانک کی جائے پیدائش میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے عمران کو گرفتار کرلیا۔

ملزم پر مقدس مقام کی بے حرمتی، دہشت گردی اور دیگر سنگین معاملات میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سکھ لڑکی جگجیت کور کو اغوا کرنے والے شخص کے اہل خانہ نے زبردستی تبدیلی مذہب کرایا، اور اقلیتی فرقے کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی عقیدت مندوں پر پتھر بازی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.