امریکہ نے آج واضح کیا کہ دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ خاتون اوّل میلانيا ٹرمپ کے ایک اسکول کے دورے کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی موجودگی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
امریکی سفارت خانہ کے ایک ترجمان نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محترمہ ٹرمپ کو دہلی سرکار کے دورے کے دوران وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کی موجودگی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
امریکہ کی خاتون اوّل کے پروگرام میں وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کو نہ بلائے جانے پر سیاسی تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
مرکزی حکومت کے ذرائع نے کہا تھا کہ احمد آباد اور آگرہ کے پروگراموں میں گجرات اور اتر پردیش کے وزرائے اعلی کی سرکاری موجودگی ضروری نہیں ہے۔
اسی ترتیب میں دہلی کے پروگرام میں بھی یہی طے کیا گیا ہے ۔امریکی سفارت خانے کے اس بیان کے بعد توقع ہے کہ مسٹر کیجریوال اور مسٹر سسودیا کو پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت مل جائے۔