ڈپٹی گورنر محب اللہ محمدی اپنے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ منگل کے روز انھیں دھماکے میں اڑا دیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ دارالحکومت کابل میں ڈپٹی گورنر کی گاڑی سے مقناطیسی بم منسلک تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے ساتھ ایک مقناطیسی بم لگایا تھا، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل کے نائب گورنر کے ساتھ ان کے معاون بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی خبر رساں ادارہ طلوع نیوز نے کابل پولیس کے حوالے سے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ 'نائب گورنر محب اللہ محمدی اور ان کے سکریٹری ان کی گاڑی پر نصب کیے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہے'۔
کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جس میں محب اللہ کے محافظ بھی زخمی ہوئے تھے۔
پچھلے ہفتے مشرقی کابل میں ایک افغان سرکاری وکیل کو ملازمت کے راستے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔