ETV Bharat / international

افغانستان میں دھماکے کے دوران جشن آزادی

یہ دھماکے ایک دن بعد ہوئے، جب حکومت نے کہا تھا کہ فی الحال حراست میں رکھے گئے 320 طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا، یہاں تک کہ باغی مزید گرفتار شدہ افغان فوجیوں کو رہا کر دیں۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 4:17 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کے روز متعدد مارٹر دھماکوں کے درمیان افغانی باشندوں نے ملک کا 101 واں یوم آزادی منایا۔

ویڈیو

ان حملوں کی کسی عسکریت پسند گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور سرکاری سطح پر کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف کابل کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکے کے سبب ایک لڑکی زخمی ہوگئی ہے، لیکن اگر اس علاقے میں ہجوم ہوتا تو دھماکے کے ٹکڑوں کی وجہ سے بہت سے افراد زخمی ہوسکتے تھے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ ایک دن بعد ہوا، جب حکومت نے کہا تھا کہ فی الحال حراست میں رکھے گئے 320 طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا، یہاں تک کہ باغی مزید گرفتار شدہ افغان فوجیوں کو رہا کر دیں۔

حکومت کا یہ فیصلہ رواں ماہ کے شروع میں منعقدہ ایک روایتی افغان کونسل 'لویا جِرگہ' کے خلاف تھا، کیوں کہ لویا جرگہ میں طالبان قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی تھی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل میں مارٹر حملے کے بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

افغانستان میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ تنظیم نے ماضی میں راکٹ فائر سے قومی تقریبات میں خلل ڈالا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی کو گارڈ آف آنر لیتے اور آزادی مینار یادگار پر پھول چڑھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.