مشرق وسطی کے ملک اردن میں 5 جون سے مساجد اور گرجا گھروں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ یہاں کورونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاون میں نرمی کی شروعات کی جا رہی ہے۔
حکومت کے ترجمان امجد عدیلیہ نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر مساجد صرف جمعہ کی نماز کے لئے کھلی رہیں گی اور کرفیو کے قواعد میں ترمیم کی جائے گی تاکہ پیدل جانے والے افراد عبادت گاہوں تک جا سکیں۔
اردن میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مارچ کے وسط سے ہی مساجد اور گرجا گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔
اردن میں جمعرات تک وائرس کے 728 نئے واقعات اور 9 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔