پومپيو نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے ڈرون حملہ میں سلیمانی کے مارے جانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ان کے مارے جانے پر عراق کے لوگوں نے جشن منایا۔
ان کے اس بیان سے ناراض ظریف نے انہیں 'گھمنڈی مسخرا' بتاتے ہوئے جمعہ کی رات ٹویٹر پر لکھا 'ایک سفارتکار کے بھیس میں 'گھمنڈی مسخرا' نے 24 گھنٹے پہلے دعوی کیا تھا کہ عراق کے شہروں میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔' انھوں نے کہا کہ 'ہمارے لاکھوں بھائی بہن آج ملک بھر میں سلیمانی کی مقدس روح کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ مغربی ایشیا میں امریکہ کی موجودگی ختم ہونے کا آغاز ہو گیا ہے۔'
پومپيو نے جمعہ کو سلیمانی کے مارے جانے کے بعد ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں عراق کا پرچم لیے ہوئے لوگ سڑکوں پر دوڑتے نظرآ رہے تھے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا 'جنرل سلیمانی کے مارے جانے سے خوش عراقی سڑکوں پر ناچ کر آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔'
جواد ظریف کی پومپیو پر سخت نکتہ چینی - ایران کا ردعمل
ایران کے ٹاپ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے پر عراقیوں کے جشن منانے کے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو کے دعوے سے ناراض ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے انہیں 'مغرورمسخرا' قراردیا ہے۔
پومپيو نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے ڈرون حملہ میں سلیمانی کے مارے جانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ان کے مارے جانے پر عراق کے لوگوں نے جشن منایا۔
ان کے اس بیان سے ناراض ظریف نے انہیں 'گھمنڈی مسخرا' بتاتے ہوئے جمعہ کی رات ٹویٹر پر لکھا 'ایک سفارتکار کے بھیس میں 'گھمنڈی مسخرا' نے 24 گھنٹے پہلے دعوی کیا تھا کہ عراق کے شہروں میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔' انھوں نے کہا کہ 'ہمارے لاکھوں بھائی بہن آج ملک بھر میں سلیمانی کی مقدس روح کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ مغربی ایشیا میں امریکہ کی موجودگی ختم ہونے کا آغاز ہو گیا ہے۔'
پومپيو نے جمعہ کو سلیمانی کے مارے جانے کے بعد ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں عراق کا پرچم لیے ہوئے لوگ سڑکوں پر دوڑتے نظرآ رہے تھے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا 'جنرل سلیمانی کے مارے جانے سے خوش عراقی سڑکوں پر ناچ کر آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔'
nazeeer
Conclusion:
TAGGED:
jawaz zarif