ETV Bharat / international

Japanese PM Arrives in Delhi: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا ہفتہ کو اپنے دو روزہ دورے پر دارالحکومت دہلی پہنچے Japanese PM Arrives in Delhi جہاں پر مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد فومیو کشیدا نے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور آج ہی دونوں رہنما دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 5:23 PM IST

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا ہفتہ کو اپنے دو روزہ دورے پر قومی دارالحکومت دہلی پہنچے Japanese PM Arrives in Delhi جہاں پر مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جاپانی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

  • #WATCH | Japanese Prime Minister Fumio Kishida arrived in Delhi on a two-day visit; received by Union Minister Ashwini Vaishnaw

    He will take part in the 14th India-Japan Annual Summit, besides holding bilateral talks with PM Narendra Modi. pic.twitter.com/M7eafesStR

    — ANI (@ANI) March 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے بعد جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

دراصل فومیو کشیدا 14ویں بھارت-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کرنے والے ہیں۔

وزیر اعظم کے طور پر فومیو کشیدا کا اس طرح کا یہ پہلا دورہ ہے اور یہ سربراہی ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل بھارت جاپان سالانہ سربراہی کانفرنس اکتوبر 2018 میں ٹوکیو میں منعقد ہوئی تھی۔

یہ سربراہی اجلاس دونوں فریقین کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ جس سے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی شراکت داری کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔

پچھلے برس بھارت اور جاپان کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ اور کثیر جہتی روابط اور بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

دونوں فریقوں نے وبائی امراض کے باوجود ورچوئل میٹنگز اور فون کالز کے ذریعے تعلقات کو برقرار رکھا۔

وزیر اعظم نے 26 اپریل 2021 کو اس وقت کے جاپانی وزیر اعظم سوگا سے بات کی تاکہ وبا کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور کووڈ-19 کے بعد کی دنیا میں تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے۔

دونوں ممالک نے دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا بھی مشاہدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.