ETV Bharat / international

جاپانی پارلیمنٹ میں آئین میں ترمیم کے لئے ریفرنڈم سے متعلق بل منظور

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 7:46 PM IST

جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آئینی ترامیم کی سرگرم حامی ہے۔ خاص طور پر اس نے مرکزی قانون کے امن پسند آرٹیکل 9 میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو جاپان کو مستقل فوج رکھنے سے منع کرتا ہے۔

Japanese parliament
Japanese parliament

جاپان کے ایوان بالا پارلیمنٹ نے آئینی ترامیم سے متعلق ملک گیر ریفرنڈم کے انعقاد کا بل منظور کر لیا۔

کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ یہ بل پارلیمنٹ میں 2018 میں پیش کیا گیا تھا، لیکن اسے حزب اختلاف کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

اشتہار پر پابندی لگنے کے بعد ووٹنگ ہوئی۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے پہلے ہی اس بل کو منظور کرلیا ہے۔ تنہا حزب اختلاف کی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس بل کے خلاف ووٹ دیا۔

موجودہ قانون میں پارلیمنٹ کے ہر ایوان میں دو تہائی پارلیمنٹیرین کی منظوری کے بعد آئین میں ترمیم کا التزام ہے لیکن رائے شماری کے انعقاد کے لئے کوئی واضح قواعد موجود نہیں ہیں۔

جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آئینی ترامیم کی سرگرم حامی ہے۔ خاص طور پر اس نے مرکزی قانون کے امن پسند آرٹیکل 9 میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو جاپان کو مستقل فوج رکھنے سے منع کرتا ہے۔ اس میں بحران کے دوران کابینہ کے اختیارات کی توسیع کئے جانے کا بھی ذکر ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.