جنوبی کوریا کی تجارت،صنعت اور توانائی کی وزارت کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہاں ہوئی دوطرفہ میٹنگ کے بعد ترجمان نے نامہ نگاروں سے کہا،’’دونوں فریقوں نے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ٹوکیوکی برآمدات پالیسیوں پر بحث کےلئے ساتویں دور کی بات چیت شروع کرنے پر تفاق ظاہر کیا ہے۔اس سے پہلے آسٹریا کےوینا شہر میں چار دسمبر و دونوں ملکوں کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان ایک ایگزیکٹو میٹنگ ہوگی۔‘‘
گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا نے کہا تھا 'چین میں دسمبر میں ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس سے الگ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اورجاپان کے صدر شنزو آبے کے درمیان ملاقات منعقد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے'۔
واضح رہے کہ دنوں ایشیائی ملکوں کے تعلقات میں جولائی میں اس وقت خلش پیدا ہوگئی تھی،جب جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے جاپانی کمپنیوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران دباؤ میں کام کرنے والے کوریائی مزدوروں کو ادائیگی کرنے کا حکم دیاتھا۔
اس کے بعدجاپان نے جنوبی کوریا کے الیکٹرانک انڈسٹری کو کیمیکلز کے برآمدات میں کچھ کمی کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ اور بڑھ گیا ہے۔