اسرائیل تقریباً 100 رضاکاروں پر کورونا ویکسین کا پہلا تجربہ کرے گا۔ وسطی اسرائیل کے شیبا میڈیکل سنٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
کورونا ویکسین کی جانچ اکتوبر میں شروع ہوگی اور اس کے لئے شیبا اسپتال اور ہیڈاساہ میڈیکل سنٹر کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ دونوں میں میڈیکل ٹیسٹنگ کے لئے بڑے مراکز ہیں۔
ویکسین کو اسرائیل کے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فور بایولوجیکل ریسرچ (آئی آئی بی آر) نے تیار کیا ہے۔ اسے دوسرے وائرس کی بنیاد بناکر تیار کیا گیا جو انسانوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔جون میں آئی آئی بی آر نے ہیمسٹرس پر ویکسین کی جانچ میں کامیابی کا اعلان کیا تھا۔
پہلے مرحلے میں ویکسین کی حفاظت کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد رضاکار اپنے پٹھوں ، ہاتھ یا کولہے کے ذریعے ویکسین کی ایک ڈوز لیں گے۔
اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ اس ویکسین کا کوئی مضر اثرات تو نہیں ہے اس کے بعد سیکڑوں رضاکاروں پر یہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور پھر اس کے اثر کی بھی جانچ کی جائے گی۔
ہیڈاساہ کے ڈائرکٹر جنرل جیو روسٹین نے ہبرو سماچار ویب سائٹ یونیٹ کو بتایا کہ سرکاری ملازم پیچیدہ ٹیسٹوں کے پہلے مرحلے کے لئے درکار خصوصی خصوصیات کے ساتھ پوری طرح تیار ہیں۔