لبنان اور شام کے درمیان کشیدگی کے بعد اسرائیل کے فوجی چیف آف اسٹاف نے ہفتے کے روز ملک کی شمالی سرحد کا دورہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ابیو کوہاوی کو اسرائیلی فوج کی ایک ویڈیو میں افسروں اور فوجیوں کے ساتھ بریفنگ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
فوج کے ایک بیان کے مطابق جنوبی شام میں حملے کے دوران آبزرویشن پوسٹس اور انٹیلیجنس کلیکشن سسٹم اہداف میں شامل تھے۔
لبنانی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ نے شام میں اپنے عسکریت پسندوں کے قتل سے متعلق جوابی کارروائی کا عزم کیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل حالیہ دنوں میں اپنی شمالی سرحد پر پیادہ فوج کی کمک بھیج رہا ہے۔
جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شام کے سرحدی حصے میں ہونے والے دھماکے سے گولان کی پہاڑیوں میں واقع ایک عمارت اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، جسے اسرائیل نے سنہ 1967 میں شام سے چھین کر قبضہ کرلیا تھا اور بعد میں اس کو اسرائیل میں ضم کر لیا تھا، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔